| گزشتہ ادوار میں متعدد علمائے اسلام اور ائمہ کرام نے مختلف موضوعات پر احادیث مبارکہ کی جمع و ترتیب کا کام سرانجام دیا جو جزواً ایمانیات، عبادات، اَحکاماتِ اِلٰہیہ اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مناقب و فضائل کے بیان سے متعلق تھا۔ اس ضمن میں خطیب تبریزی کی ”مشکوٰۃ المصابیح“، امام منذری کی ”الترغیب والترہیب“ اور امام نووی کی ”ریاض الصالحین“ کا نام سرفہرست ہے جو صدیوں قبل منظر عام پر آئیں۔ دورِ حاضر میں یہ منفرد اِعزاز حضرت شیخ الاسلام کو حاصل ہوا جنہوں نے عصری تقاضوں کے مطابق عقائد و اعمال، احکامِ دین، عبادات و مناسک، آداب و مناقبِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اخلاص و خشیت سے متعلق اور متفرق موضوعات پر ”المنہاج السوی“ کے عنوان سے احادیث کا ایک جامع مجموعہ مرتب کیا، جوکہ FMRi کے زیر اِہتمام شائع ہوا۔ اس کی نمایاں خصوصیات حسبِ ذیل ہیں: ایک ہزار (1000) احادیث پر مشتمل کم و بیش سات سو صفحات پر محیط کتاب ہے۔ اُردو جاننے والے خواتین و حضرات کےلیے اِس کا سلیس اردو ترجمہ اور احادیث کی تخریج بھی کر دی گئی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کے وسیع ذخیرے سے ماخوذ جدید موضوعات پر مشتمل نہایت خوبصورت مجموعہ ہر طبقہ زندگی کےلئے یکساں مفید ہے۔ 170 مستند کتبِ حدیث سے اِستفادہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب عقائد صحیح کی بنیاد فراہم کرتی ہے نیک اَعمال پر اُبھارتی ہے اور عملی زندگی میں بہترین راہنمائی فراہم کرتی ہے۔ | |
No comments:
Post a Comment